0
Thursday 21 Jan 2021 13:58

مولانا دعوت دیتے تو اسرائیل مردہ باد ریلی میں ضرور شریک ہوتا، شیخ رشید

مولانا دعوت دیتے تو اسرائیل مردہ باد ریلی میں ضرور شریک ہوتا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن میرے پیر بھائی ہیں، دعوت دیتے تو اسرائیل مردہ باد ریلی میں ضرور شریک ہوتا اس سےخطاب بھی کرتا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اور پاناما 2 بن جائے گا۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ مریم نواز فارن فنڈنگ کیس پڑھ لیں، مریم صاحبہ کے لیے مشکل وقت ہے، مزید املاک سامنے آئیں گی، اگر اپوزیشن تعاون کرے گی تو ہم بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے پہلے بھی ہاتھ ہوا، اب بھی ہو گا، وہ سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والی سیاسی شخصیت ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں اپنی ذمے داریوں میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دوں گا، بطور وزیرِ داخلہ میں اپنی ذمے داریاں پوری کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میری بھائی تنظیم ہے، اس سے ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے، ہم نے نادرا کو لوگوں کے معیار کے مطابق بنانا ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ صرف پاکستانی کو ہی ملے گا، اپوزیشن اگر اسی طرح تعاون کرے گی تو لانگ مارچ کی بھی اجازت دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 911484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش