0
Thursday 21 Jan 2021 15:22

حالات نظر نہیں آرہے کہ وفاقی حکومت کورونا ویکسین امپورٹ کرے، مرتضیٰ وہاب

حالات نظر نہیں آرہے کہ وفاقی حکومت کورونا ویکسین امپورٹ کرے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ ابھی تک تو ایسے کوئی حالات نظر نہیں آ رہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین امپورٹ کرے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی شرح میں اضافے سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں تو بیماری سے بچنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک تو ایسے کوئی حالات نظر نہیں آ رہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین امپورٹ کرے۔ سندھ حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ویکسین آتی ہے ماسک ہی ویکسین ہے، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش