0
Thursday 21 Jan 2021 16:02

کراچی، معروف شیعہ رہنماء سلمان مجتبیٰ نقوی انتقال کرگئے

کراچی، معروف شیعہ رہنماء سلمان مجتبیٰ نقوی انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ معروف شیعہ رہنماء سید سلمان مجتبیٰ نقوی طویل علالت کے بعد رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں، مرحوم برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ طویل عرصے سے بستر علالت پر تھے۔ شیعہ قومی شخصیات اور تنظیمات نے سلمان مجتبیٰ نقوی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سلمان مجتبیٰ نقوی کراچی کی شیعہ قومیات میں ایک معروف شخصیت تھے اور جعفریہ الائنس پاکستان کے بانی اراکین میں شامل تھے، مختلف قومی سانحات اور واقعات میں علامہ عباس کمیلی کے شانہ بشانہ ملت جعفریہ کی رہنمائی کی۔ مرحوم سلمان مجتبیٰ ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن مرکزی تنظیم عزاء کے پلیٹ فارم سے ماتمی انجمنوں سے قیادت کرتے رہے۔

سلمان مجتبیٰ نقوی گذشتہ 3 برس سے بستر علالت پر تھے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی اور انہیں قبرستان وادی حسین (ع) میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحوم کے انتقال پر جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی سمیت دیگر قومی و ملی شخصیات نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش