QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کا 14 فروری کو سکھر سے سی ایم ہاؤس تک لانگ مارچ کا اعلان

21 Jan 2021 16:14

سندھ ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناظر عباوس تقوی نے کہا کہ ہم نے سندھ بھر میں رابطے مکمل کرلئے ہیں، 14 فروری کو سندھ حکومت کیجانب سے عزاداران حسینی (ع) پر کاٹی گئیں غیر قانونی ایف آئی آرز کیخلاف سکھر سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کا وفد سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، جہاں اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر پیدل امام حسین (ع) کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے بے گناہ عزاداروں پر ایف آئی آر کے خلاف ہائیکورٹ میں ذوالفقار رضوی نے پٹیشن داخل کر دی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کا وفد پٹیشنر ذوالفقار رضوی کی حوصلہ افزائی کے لئے ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء علامہ شبیر حسن میثمی، صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جی ایم کراروی، علامہ کامران عابدی، علامہ عابد رضا عرفانی اور ذوالفقار رضوی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہم نے سندھ بھر میں رابطے مکمل کر لئے ہیں، 14 فروری کو سندھ حکومت کی جانب سے عزاداران حسینی پر کاٹی گئیں غیر قانونی ایف آئی آرز کے خلاف سکھر سے وزیراعلیٰ ہاؤس لانگ مارچ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 911519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911519/شیعہ-علماء-کونسل-کا-14-فروری-کو-سکھر-سے-سی-ایم-ہاو-س-تک-لانگ-مارچ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org