1
0
Thursday 21 Jan 2021 16:32

سعودی عرب، فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کا مسابقتی منصوبہ، 35 میں 28 فلموں کے منصوبے منظور

سعودی عرب، فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کا مسابقتی منصوبہ، 35 میں 28 فلموں کے منصوبے منظور
اسلام ٹائمز۔ سعودی فلم کمیشن نے لائٹ مقابلے میں فاتح قرار پانے والے پروڈیوسرز کے ساتھ نئے فلمی منصوبوں پر دستخط کیے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال ستمبر میں لائٹ مقابلہ کے نام سے ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد فلم سازوں کو سپورٹ کرنا تھا اور بعد ازاں اس منصوبے میں 35 فلمیں پیش کی گئیں تاہم 7 منصوبوں کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور باقی 28 کو منظور کرلیا گیا۔ سعودی فلم کمیشن نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان بھی کیا، جس میں 8 امیدوار مکمل تحریری فلموں میں کامیاب ہوئے، مختصر دورانیے کی فلموں میں 11 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی جب کہ 6 فیچر فلموں کے منصوبے پیش کرنے والے امیداروں اور طلبا کی جانب سے پیش کیے گئے 3 فلمی منصوبوں کو کامیابی حاصل ہوئی۔

گزشتہ روز سعودی فلم کمیشن نے لائٹ مقابلے میں کامیاب ہونے والے 28 فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں فیچر فلموں، چھوٹی اور بڑی فلموں کے 28 منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں‌ نئے فلمی منصوبوں پر 40 ملین ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اس موقعے پر سعودی وزارت ثقافت کے عہدیدار اور مملکت میں فلم سازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں فلم اتھارٹی کے سی ای او عبد اللہ آل عیاف القحطانی نے وزیر ثقافت، شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان ثقافتی منصوبوں کے لیے مستقل معاونت اور سینما کی صنعت کو فعال بنانے کی ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 911526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

FROOQ RASHID
Pakistan
سرزمین حجاز میں بھارت جیسی فلم سازی کا جنون؟

سعودی عرب میں سینما کے فروغ اور ماڈرن فلم پروڈکشن کیلئے شاہی سرپرستی بڑی غیر متوقع تبدیلی ہے

مملکت ِ حجاز کے ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کو مغربی تہذیب کی طرح ماڈرن بنانے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ مسلم دنیا اسے ایک بڑی غیر متوقع تبدیلی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
(مکمل خبر کیلئے نیچے بلیو کلر لنک کلک کیجئے)
https://gulfasianews.com/royal-support-for-film-production-in-saudi-arabia/
ہماری پیشکش