QR CodeQR Code

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

21 Jan 2021 16:40

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیاروں کے علاوہ بھاری مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگ برآمد کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ باجوڑ تحصیل اتمان خیل کے علاقے قذافی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے رات گئے تحصیل اتمان خیل میں کارروائی کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیاروں کے علاوہ بھاری مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگ برآمد کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں گذشتہ کچھ عرصے سے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کیا ہے اور اب تک کالعدم دہشت گرد تنظیم کے متعدد کمانڈرز ہلاک اور گرفتار کئے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 911531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911531/باجوڑ-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-آپریشن-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org