QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کی اسرائیل سے فنڈنگ جلد سامنے آئے گی، مرادسعید

21 Jan 2021 16:51

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، اپوزیشن کہیں بھی بھارت کے منفی پروپیگنڈے کوعیاں نہیں کر رہی، آزاد بلوچستان کا نعرہ اور مزار قائد کا واقعہ کس کی ایما پر ہوا؟۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے کیسز ختم کر کے این آر او مانگنے کا مطالبہ کیا، آئندہ چند دنوں میں ایک اور پانامہ سامنے آجائیگا، پیپلز پارٹی نے اسرائیل سے جو فنڈنگ کی وہ سامنے آجائے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ این آر او لیگ روز سرکس لگانے آجاتی ہے، عوام نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا، نون لیگ، پیپلزپارٹی نے 6 ہفتے میں پارٹی فنڈزکی تفصیلات دینی تھیں، دونوں پارٹیوں کے الیکشن مہم کے اخراجات بھی افشاں ہونے ہیں، گزشتہ روز ان کو الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کرانا تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، اپوزیشن کہیں بھی بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو عیاں نہیں کر رہی، آزاد بلوچستان کا نعرہ اور مزار قائد کا واقعہ کس کی ایما پر ہوا؟، گلگت بلتستان کے عوام نے بھی ان کو مسترد کردیا، مسلسل پورے ملک میں ان کے جلسے ناکام ہوتے رہے۔
 


خبر کا کوڈ: 911536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911536/پیپلزپارٹی-کی-اسرائیل-سے-فنڈنگ-جلد-سامنے-آئے-گی-مرادسعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org