0
Thursday 21 Jan 2021 17:43

مسئلہ فلسطین پر عرب حکمرانوں کی خاموشی کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، اشرف جلالی

مسئلہ فلسطین پر عرب حکمرانوں کی خاموشی کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اگر ناجائز یہودی ریاست اسرائیل سے اپنی بات منوا نہیں سکتی تو اقوام متحدہ کو تحلیل کر دینا چاہیے، مسئلہ فلسطین کو سب سے زیادہ نقصان اقوام متحدہ کے معذرت خواہانہ رویے سے پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز یہودی ریاست اسرائیل کے عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑانے پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے؟ لاکھوں یہودی آباد کار فلسطین کے مغربی کنارے پر قبضہ جمائے بیٹھے ہوئے ہیں اور ادھر مسلم حکمرانوں کو یہودی ریاست سے دوستی اور اسے تسلیم کرنے کی فکر لاحق ہے۔

اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین حل ہو بھی جائے، پھر بھی یہود و نصاریٰ سے دوستی نہیں کی جا سکتی، اقوام متحدہ ناجائز یہودی ریاست اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی فورس کی نگرانی میں درجنوں بار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات ہو چکے ہیں، فلسطینیوں کی قربانیاں اپنی جگہ مگر اجتماعی طور پر امت بے حسی کا شکار ہے، عرب حکمرانوں کو مسئلہ فلسطین پر خاموشی اور کوتاہی پر تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 911553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش