0
Thursday 21 Jan 2021 18:03

خواتین سیرت فاطمہ ؑپر عمل کرکے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں، فائزہ نقوی

خواتین سیرت فاطمہ ؑپر عمل کرکے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں، فائزہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ دختر رسول حضرت بی بی فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہیں، مغرب کی تقلید میں تعلیمات اسلامی سے دوری اختیار کرنے کی بجائے بتول معظمہ ؑ کی سیرت کی پیروی کریں تو ہمارا خاندانی نظام مضبوط ہو سکتا ہے، ہمیں مغربی ثقافت کی بجائے قرآنی ورثے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر حسنین کریمین کی سیرت کی پیروی میں اسلامی خواتین کا تحفظ اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہے، حکومت خواتین کی وراثت سے محرومی، قرآن سے شادی، ونی اور مقدمات کے تصفیے میں خواتین کو گروی رکھنے جیسی قبیح رسموں کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے، عورت کو مرد کے مقابلے میں کھڑا کرنیوالے رویے اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی اور گھروں میں لڑائیوں کا باعث بن ر ہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جے یو پی کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے دختر رسول حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم وصال کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین سیرت فاطمہ ؑپر عمل کرکے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں، فاطمتہ الزہرا کی اولاد نے پوری دنیا میں اسلام پھیلایا، کسی نے کربلا کو معلی بنا دیا تو کوئی سامرہ اور کاظمین کا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت کی طہارت کی گواہی قرآن پاک نے آیت تطہیر میں دی، سورہ الکوثر نازل کرکے پیغمبر کی نرینہ اولاد نہ ہونے کے طعنے دینے والوں کو سخت پیغام دیا کہ سردار الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل ان کی بیٹی فاطمہ ؑسے آگے بڑھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ہر عورت فاطمہ بنت محمد کی پیروکار بن جائے تو گھر جنت کا گہوارہ بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 911556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش