0
Thursday 21 Jan 2021 19:09

اگر بائیڈن نے ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کیا تو ہم اس سے اپنا تعلق توڑ لینگے، اسرائیل

اگر بائیڈن نے ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کیا تو ہم اس سے اپنا تعلق توڑ لینگے، اسرائیل
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کو ایرانی جوہری معاہدے میں امریکہ کی دوبارہ شمولیت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد آنے والی نئی امریکی حکومت سے شدید خطرات لاحق ہیں، جن کے باعث تل ابیب کی جانب سے جوبائیڈن کو ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے حوالے سے شدید طور پر دھمکایا جا رہا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر بائیڈن حکومت کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی گئی تو اسرائیل-امریکہ تعلقات کم ترین سطح پر آجائیں گے۔ صیہونی چینل نمبر 12 نے اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں اسرائیل کے اعلیٰ حکام سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جو بائیڈن نے اوباما کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی (اور ایرانی جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی) تو ہم اس سے اپنا تعلق توڑ لیں گے۔

صیہونی ای مجلے "ٹائمز آف اسرائیل" نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی اعلیٰ حکام میں سے ایک نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکہ کو دی گئی تل ابیب کی دھمکیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ دوسری طرف عبری زبان کے صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے بعد اب بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اپنی وزارت جنگ، وزارت خارجہ، فوج، اندرونی سلامتی کونسل اور صیہونی جاسوس تنظیم "موساد" کے ساتھ ایران کے حوالے سے کئی ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس ترتیب دے دیئے گئے ہیں، جن کا واحد ہدف "ایرانی جوہری معاہدے کی پیشرفت کو کسی بھی طریقے سے روکنا" ہے۔
خبر کا کوڈ : 911567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش