0
Thursday 21 Jan 2021 19:43

وزیر زراعت کاظم میثم کی وفد کے ہمراہ وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی سے ملاقات

وزیر زراعت کاظم میثم کی وفد کے ہمراہ وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، رکن اسمبلی ڈاکٹر فاطمہ علی اور گلگت بلتستان کے نامور محقق، ادیب اور قلمکار محمد حسن حسرت نے وفد کے ہمراہ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد نے علامہ اقبال یونیورسٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لیے میٹرک پروگرام میں فیس معاف کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ نیز گلگت بلتستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز بالخصوص اعلیٰ سطحی پروگرامز اور فنی تعلیمی کورسز کو وسعت دینے کا مطالبہ کیا۔

وفد نے جی بی کے طلباء و طالبات کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں کوٹہ مخصوص کرنے نیز ٹیسٹ اور انٹرویو سنٹرز گلگت اور سکردو میں رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر نے ان امور کو بہتر سے بہتر انداز میں حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جی بی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اور یہاں کے عوام کی پسماندگی کے پیش نظر جتنا ممکن ہوسکے، تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد گلگت میں کیمپس کے قیام کے لیے لینڈ بریکنگ کی تقریب ہونے والی ہے، اس ریجنل کیمپس کے قیام سے علاقے میں تعلیمی سہولتیں مزید بہتر انداز میں فراہم ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 911570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش