0
Thursday 21 Jan 2021 21:01

بھارت میں کورونا معاملوں کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، 15223 نئے کیس ظاہر

بھارت میں کورونا معاملوں کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، 15223 نئے کیس ظاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات کے گھٹتے بڑھتے ہوئے تسلسل میں گذشتہ 11 دنوں میں یومیہ معاملات 15 سے 16 ہزار کے قریب آرہے ہیں جبکہ اس وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ اور سرگرم معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 15223 نئے معاملے سامنے آگئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 11 دنوں سے یومیہ معاملے 15-16 ہزار کے قریب برقرار ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19965 مریض صحتمند ہوئے جس کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 65 ہزار 706 اور فعال معاملات میں 4893 کی کمی ہونے سے یہ 192308 رہ گئے۔ اسی دوران 151 مریض فوت ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 869 ہوگئی۔
ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.75 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح کم ہوکر 1.81 رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح اس وقت 1.44 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 911572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش