اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت اور کسانوں کے مابین دسویں دور کی بات چیت بے نتیجہ رہنے کے بعد بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے تعلق سے ہر روز جملے گھڑنے کے بجائے اسے فوری طور پر تینوں زراعت مخالفت تینوں کالے قوانین ختم کر دینے چاہیئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر تقریباً دو مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور اس جدوجہد میں بہت سے کسانوں کی موت بھی ہوگئی ہے، لیکن حکومت ان کے مطالبے قبول کرنے کے بجائے بات چیت کے بہانے نئے جملے گھڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ روز نئے جملے اور ظلم بند کرو ، سدھے سدھے زرعی مخالف قوانین منسوخ کرو۔ انہوں نے کسان تحریک سے متعلق ایک تصویر اور ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کسان اورسرکار کے مابین بدھ کے روز ہونے والی بات چیتت سے متعلق خبر ’آج بھی حکومت اور کسانوں کے مابین نہیں ہوئی رضامندی اب 22 تاریخ کو بات چیت ہوگی‘ دی ہے۔