QR CodeQR Code

فائزر کرونا ویکسین دینے کے بائوجود اسرائیل میں ہزاروں نئے کیسز

21 Jan 2021 21:09

رپورٹ کے مطابق ویکسین لگانے کے بعد 189000 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 6.6 فیصد کی رپورٹ مثبت آئی۔ مریضوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے جو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کے بعد کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین لگوانے کے بائوجود اسرائیل میں کرونا کے نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ صیہونی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیل میں 12400 سے زائد افراد کرونا کا شکار ہو گئے۔ جن میں سے 69 افراد ایسے تھے جن کو فائزر ویکسین کی دوسری خوراک دی جا چکی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ویکسین لگانے کے بعد 189000 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 6.6 فیصد کی رپورٹ مثبت آئی۔ مریضوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے جو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کے بعد کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی وزارت صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ نئے کیسز میں 69 مریض ایسے تھے جن کو فائزر ویکسین کی دوسری خوراک بھی دی جا چکی تھی۔ یاد رہے کہ اسرائیل کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ اور امریکہ میں فائزر کی ویکسین لگوانے کے بائوجود کرونا کے مثبت کیسز آنے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ناروے میں فائزر کی کرونا ویکسین لگوانے والے 29 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ مغربی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کو چھپانے کی سرتوڑ کوشش کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 911586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911586/فائزر-کرونا-ویکسین-دینے-کے-بائوجود-اسرائیل-میں-ہزاروں-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org