QR CodeQR Code

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پرائیویٹ کالج مافیا کو نوازنے کا پروگرام ہے، انجنیئر سخاوت علی 

21 Jan 2021 21:55

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ اس تعلیم دشمن اقدام کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، اس مسئلہ پر جنوبی پنجاب کے طلبہ اور والدین کیساتھ ملکر ایکشن کمیٹی تشکیل دینگے، تاکہ اس تعلیم دشمن اقدام کیخلاف آواز اٹھائی جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ قوم کے ساتھ نظام کی تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں کے دعوے دھڑن تختہ ہوگئے ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پنجاب کے شہریوں بالخصوص طلبہ و طالبات کے ساتھ ظلم ہے، پنجاب حکومت عوام اور تعلیم دشمن پالیسی ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیم دشمن اقدام کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اس مسئلہ پر جنوبی پنجاب کے طلبہ اور والدین کے ساتھ مل کر ایکشن کمیٹی تشکیل دیں گے، تاکہ اس تعلیم دشمن اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے۔

انجینیئر سخاوت کا مزید کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سرکار تعلیم حاصل کرنے پر پابندیاں لگا کر حکومت اس خطہ کے نوجوانوں کو تعلیم سے دور کر رہی ہے۔ معاشرے کے ان ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ کسی زیادتی اور انہیں پرائیویٹ کالج مافیا کے ہاتھ نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اپنے اس ظالمانہ اقدام کو فی الفور واپس لے۔


خبر کا کوڈ: 911595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911595/پنجاب-کے-سرکاری-میڈیکل-کالجز-کی-سیٹوں-میں-کمی-پرائیویٹ-کالج-مافیا-کو-نوازنے-کا-پروگرام-ہے-انجنیئر-سخاوت-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org