0
Thursday 21 Jan 2021 21:55

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پرائیویٹ کالج مافیا کو نوازنے کا پروگرام ہے، انجنیئر سخاوت علی 

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پرائیویٹ کالج مافیا کو نوازنے کا پروگرام ہے، انجنیئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ قوم کے ساتھ نظام کی تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں کے دعوے دھڑن تختہ ہوگئے ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پنجاب کے شہریوں بالخصوص طلبہ و طالبات کے ساتھ ظلم ہے، پنجاب حکومت عوام اور تعلیم دشمن پالیسی ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیم دشمن اقدام کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اس مسئلہ پر جنوبی پنجاب کے طلبہ اور والدین کے ساتھ مل کر ایکشن کمیٹی تشکیل دیں گے، تاکہ اس تعلیم دشمن اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے۔

انجینیئر سخاوت کا مزید کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سرکار تعلیم حاصل کرنے پر پابندیاں لگا کر حکومت اس خطہ کے نوجوانوں کو تعلیم سے دور کر رہی ہے۔ معاشرے کے ان ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ کسی زیادتی اور انہیں پرائیویٹ کالج مافیا کے ہاتھ نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اپنے اس ظالمانہ اقدام کو فی الفور واپس لے۔
خبر کا کوڈ : 911595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش