0
Thursday 21 Jan 2021 22:07

ہمارا مقابلہ کسی فرد سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے، ہم بہت جلد اس چیلنج سے بھی نبردآزما ہونگے، زین حسین قریشی 

ہمارا مقابلہ کسی فرد سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے، ہم بہت جلد اس چیلنج سے بھی نبردآزما ہونگے، زین حسین قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والوں کو ملک کا درد اور مفاد نہیں ان لوگوں نے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچایا، نواز لیگ نے پہلے قومی خزانہ لوٹا اور چوری کی جب براڈشیٹ نے ان کی چوری پکڑی تو ان کا منہ بند کرنے کیلئے اربوں روپے ادا کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اب یہ لوگ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنے حلقہ انتخاب این اے 157 میں 7 منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو معاشی بحران ورثے میں ملے، جس پرقابو پانے کیلئے حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے، ہماری حکومت کے اقدامات کی بدولت برآمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں استحکام دیکھنے میں آ رہاہے۔ جبکہ عالمی معاشی اداروں نے ملکی معیشت میں بہتری کے اشارے دیئے ہیں۔ جو ہماری حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی ہماری حکومت کیلئے بہت بڑے چیلنجز ہیں جن میں قابو پانے کیلئے سخت اقداما ت کررہے ہیں۔ ہمارا مقابلہ کسی فرد سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے، ہم بہت جلد اس چیلنج سے بھی نبردآزما ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں اس خطے کو نظرانداز کیا گیا، جنوبی پنجاب جو کہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس خطے کو سہولیات فراہم کرکے معاشی حب بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 911596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش