0
Friday 22 Jan 2021 00:05

جو بائیڈن کا یہودی آبادکاریوں کا اعلان باعث تشویش ہے، علامہ وحید کاظمی

جو بائیڈن کا یہودی آبادکاریوں کا اعلان باعث تشویش ہے، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے نومنتحب امریکی صدر جو بائندن کے آتے ہی اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینوں کی اراضی پر نئی آبادکاری کے اعلان کو مسلم دنیا کے لئے باعث تشویش قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے باوجود فلسطینوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رہنا انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے امریکی صدر سے کسی قسم کی امید رکھنا احمقانہ پن اور خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہوگا۔

امریکہ کے لیے پاکستان اور مسلم دنیا کا امن اور ترقی ناقابل برداشت ہے۔ لہذا پاکستان کو مستقبل میں امریکہ پر انحصار ختم کرکے چین اور روس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے ہوں گے، تاکہ امریکہ ہم سے کسی بھی قسم کا مطالبہ نہ کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے عالمی تعلقات پر نظرثانی نہ کی تو افغان جہاد کی طرح کوئی دوسرا ناقابل تلافی نقصان ہمارے گلے پڑ سکتا ہے۔ امریکہ اپنے مفادات کا یار ہے، وہ کبھی کسی کا مخلص دوست ثابت نہیں ہوسکا۔ اگر ہم نے امریکہ سے بروقت کنارہ کشی اختیار کر لی ہوتی تو آج خطے کے عوام کو اس بدامنی اور عدم استحکام کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
خبر کا کوڈ : 911610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش