QR CodeQR Code

عراقی عدلیہ کیجانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت سنائے جانیکا امکان موجود ہے، علی التمیمی

21 Jan 2021 23:48

عراقی ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معروف عراقی ماہر قانون نے واضح انداز میں کہا ہے کہ عراقی عدلیہ نے ملکی کریمنل ایکٹ کی شق نمبر 406 کے تحت قتلِ عمد کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جبکہ یہ ایک ایسا جرم ہے کہ جسکی سزا "موت" بھی ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عراقی ماہر قانون علی التمیمی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے خاتمے پر ایک مرتبہ پھر تاکید کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق جاری ہونے والے حکم کی روشنی میں عراقی عدلیہ کی جانب سے اُسے "سزائے موت" سنائے جانے کا امکان پوری طرح سے موجود ہے، کیونکہ اُس نے داعش کے خلاف فاتحانہ جنگ لڑنے والے کمانڈرز کی رفقاء سمیت ٹارگٹ کلنگ کا براہ راست حکم دیا ہے۔ علی التمیمی نے عراقی ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح انداز میں کہا کہ عراقی عدلیہ نے ملکی کریمنل ایکٹ کی شق نمبر 406 کے تحت قتلِ عمد کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جبکہ یہ ایک ایسا جرم ہے کہ جس کی سزا "موت" بھی ہوسکتی ہے۔

معروف عراقی قانون دان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراقی پراسیکیوٹر جنرل ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی پولیس (انٹرپول) کے ذریعے بھی اقدام اٹھا سکتے ہیں، خاص طور پر اب جبکہ اس مجرم کو وائٹ ہاؤس سے بھی نکال باہر کر دیا گیا ہے۔ علی التمیمی نے کہا کہ بغداد و واشنگٹن کے درمیان دونوں طرف کے مطلوبہ افراد کے انٹرپول کے ذریعے تبادلے کا ایک باقاعدہ معاہدہ بھی موجود ہے جبکہ قرار پایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے عمل کو اقوام متحدہ کے ذریعے فالو کیا جائے، کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انجام دیا گیا اقدام درحقیقت عراقی خود مختاری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے منشور کی بھی کھلی خلاف ورزی تھا۔


خبر کا کوڈ: 911611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911611/عراقی-عدلیہ-کیجانب-سے-ڈونلڈ-ٹرمپ-کو-سزائے-موت-سنائے-جانیکا-امکان-موجود-ہے-علی-التمیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org