QR CodeQR Code

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

21 Jan 2021 23:53

نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے اور مصالحہ جات 40 روپے تک مہنگے کردیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، اور یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے اور مصالحہ جات 40 روپے تک مہنگے کردیے گئے ہیں، جبکہ کپڑے دھونے کے پاؤڈر کا پیکٹ 5 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911612/یوٹیلٹی-اسٹورز-پر-مختلف-اشیاء-کی-قیمتوں-میں-ایک-بار-پھر-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org