0
Thursday 21 Jan 2021 23:53

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، اور یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے اور مصالحہ جات 40 روپے تک مہنگے کردیے گئے ہیں، جبکہ کپڑے دھونے کے پاؤڈر کا پیکٹ 5 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش