QR CodeQR Code

ماسکو، روسی ڈپٹی وزیر خارجہ کیساتھ ایرانی سفیر کی ملاقات

21 Jan 2021 23:59

اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے سمیت بین الاقوامی صورتحال خصوصا شام، شامی آئین ساز کمیٹی، آستانہ امن عمل، شامی بے گھر اور پناہ گزین، یمن کے حالات، لبنان، انسانی حقوق اور جوبائیڈن کی ریاست کے دوران مغربی ایشیا کے حوالے سے امریکی نکتۂ نظر پر گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ورشنین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے سمیت بین الاقوامی صورتحال خصوصا شام، شامی آئین ساز کمیٹی، آستانہ امن عمل، شامی بے گھر اور پناہ گزین، یمن کے حالات، لبنان، انسانی حقوق اور جوبائیڈن کی ریاست کے دوران مغربی ایشیا کے حوالے سے امریکی نکتۂ نظر پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں اس ملاقات میں شام، یمن، لبنان، لیبیا اور انسانی حقوق کی صورتحال سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیربحث خطے کے اہم مسائل کے بارے دونوں ممالک کے درمیان صلاح مشورے کے عمل کے جاری رکھے جانے پر بھی تاکید کی گئی۔ واضح رہے کہ روس میں ایرانی سفیر اور روسی ڈپٹی وزیر خارجہ کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں انجام پائی ہے جب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آئندہ ہفتے روس و قفقاز کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ قرہ باغ بحران میں مدد فراہم کر سکنے کے قابل ممالک کا دورہ کروں۔


خبر کا کوڈ: 911613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911613/ماسکو-روسی-ڈپٹی-وزیر-خارجہ-کیساتھ-ایرانی-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org