QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

22 Jan 2021 01:22

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔


 اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 911618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911618/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کا-ا-ئی-ایس-ہیڈ-کوارٹرز-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org