QR CodeQR Code

صیہونی جال پر نئی امریکی حکومت کو جواد ظریف کا انتباہ!

22 Jan 2021 03:18

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ بغداد میں ہونیوالے دہشتگردانہ دھماکے سے لیکر نیتن یاہو کیجانب سے جوتے چاٹنے کا عمل، یہ سب کچھ صرف اور صرف امریکی حکومت کے ایک اور سربراہ کو جال میں پھنسانے کیلئے کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ایران سے "مقابلے" کیلئے امریکی خون و خزانہ لٹا دے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے سامنے آنے والے صیہونی موقف پر نئی امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ امریکی حکومت کے ایک اور سربراہِ کو اپنے جال میں پھنسانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا کہ بغداد میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے سے لے کر (بنجمن) نیتن یاہو کی جانب سے جوتے چاٹنے کا عمل، البتہ ایک نیا جوتا، یہ سب کچھ صرف اور صرف امریکی حکومت کے ایک اور سربراہ کو جال میں پھنسانے کے لئے کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ایران سے "مقابلے" کے لئے امریکی خون و خزانہ لٹا دے۔ انہوں نے لکھا کہ اس گھٹیا چاپلوسی کے باوجود، ایران کے خلاف انتہائی ناامیدی کے عالم میں تیار کی جانے والی نئی سازش بھی ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 911623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911623/صیہونی-جال-پر-نئی-امریکی-حکومت-کو-جواد-ظریف-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org