0
Friday 22 Jan 2021 03:18

صیہونی جال پر نئی امریکی حکومت کو جواد ظریف کا انتباہ!

صیہونی جال پر نئی امریکی حکومت کو جواد ظریف کا انتباہ!
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے سامنے آنے والے صیہونی موقف پر نئی امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ امریکی حکومت کے ایک اور سربراہِ کو اپنے جال میں پھنسانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا کہ بغداد میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے سے لے کر (بنجمن) نیتن یاہو کی جانب سے جوتے چاٹنے کا عمل، البتہ ایک نیا جوتا، یہ سب کچھ صرف اور صرف امریکی حکومت کے ایک اور سربراہ کو جال میں پھنسانے کے لئے کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ایران سے "مقابلے" کے لئے امریکی خون و خزانہ لٹا دے۔ انہوں نے لکھا کہ اس گھٹیا چاپلوسی کے باوجود، ایران کے خلاف انتہائی ناامیدی کے عالم میں تیار کی جانے والی نئی سازش بھی ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 911623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش