QR CodeQR Code

بغداد، یکے بعد دیگرے 2 خودکش بم دھماکے، 32 افراد جاں بحق اور 110 زخمی

22 Jan 2021 11:26

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے دارالحکومت بغداد کے طائران اسکوائر بازار میں اس وقت ہوئے جب خودکش بمباروں نے پُرہجوم مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑایا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہکے بعد دیگرے ہونے والے 2 خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے دارالحکومت بغداد کے طائران اسکوائر بازار میں اس وقت ہوئے جب خودکش بمباروں نے پُرہجوم مارکیٹ میں لوگوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اُڑایا۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

خودکش حملوں میں اب تک 32 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 110 زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے طبیعت خرابی کا بہانہ کیا، جب بازار میں موجود لوگ اس کے ارد گرد جمع ہوگئے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب واقعہ کے فوری بعد لوگ امدادی کاموں کیلئے جمع ہوئے۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے، بغداد میں تین سال بعد کوئی خودکش دھماکا ہوا ہے، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
 


خبر کا کوڈ: 911643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911643/بغداد-یکے-بعد-دیگرے-2-خودکش-بم-دھماکے-32-افراد-جاں-بحق-اور-110-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org