QR CodeQR Code

حکومت نے 2018 سے 2020 کے دوران بین الاقومی مالیاتی اداروں سے 5 ارب ڈالرز کا قرضہ لیا، وزارت خزانہ

22 Jan 2021 11:38

مشیر تجارت عبد الرازق داؤد نے ایوان کو بتایا کہ ہماری ایکسپورٹس برھنا شروع ہوچکی ہیں۔ جنوری 2019 میں ایکسپورٹس میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2018 سے 2020 میں ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کے سیکٹر میں ایکسپورٹس 40 فیصد بڑھ گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹ آف پاکستان کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے تحریری طور پر بتایا ہے کہ موجودہ حکومت نے 2018 سے 2020 کے دوران بین الاقومی مالیاتی اداروں سے 5 ارب ڈالرز کا قرضہ لیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہو رہا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت بین الاقوامی اداروں کے علاوہ قومی مالیاتی اداروں سے بھی قرض لیا ہے۔ حکومت نے دو سال کے دوران  قومی مالیاتی اداروں سے  4.5 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضہ جات حاصل کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 2018 سے 2020 تک شیڈیولڈ بینکوں سے 1.8 کھرب اور اسٹیٹ بینک سے 3.6 کھرب روپے قرض لیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران حکومت نے 16.4 ارب ڈالرز کے بیرونی اور 19.9 کھرب روپے کے اندرونی قرضے واپس کیے ہیں۔ مشیر تجارت عبد الرازق داؤد نے ایوان کو بتایا کہ ہماری ایکسپورٹس برھنا شروع ہوچکی ہیں۔ جنوری 2019 میں ایکسپورٹس میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2018 سے 2020 میں ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کے سیکٹر میں ایکسپورٹس 40 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 911649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911649/حکومت-نے-2018-سے-2020-کے-دوران-بین-الاقومی-مالیاتی-اداروں-5-ارب-ڈالرز-کا-قرضہ-لیا-وزارت-خزانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org