0
Friday 22 Jan 2021 11:47

پی ڈی ایم کا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے، عثمان بزدار

پی ڈی ایم کا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں ملک میں انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوعوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ، قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں، اپوزیشن کا احتجاج بےمعنی ہے، پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی خطرہ، پی ڈی ایم کا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے، ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں ہیں۔  
خبر کا کوڈ : 911656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش