QR CodeQR Code

عقیدہ ختم نبوت(ص) کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، سعد رضوی

22 Jan 2021 11:58

لاہور میں وفود سے ملاقات میں تحریک لبیک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہے کہ جو مشن میرے والد صاحب چھوڑ کر گئے ہیں اس کو پورا کیا جائے، ہم ختم نبوت پر مر مٹنے کو تیار ہیں، میرے والد صاحب کی زندگی تو کم تھی لیکن وہ کام بہت بڑا کرکے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی فلاح اور نجات کیلئے دین مصطفی پر چلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ تحفظ نامو س رسالتؐ کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، یورپ اسلامو فوبیا سے باہر نکلے اور اُمت مسلمہ کی دل آزاری کا سبب بننے والے واقعات کو روکے، ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت پورے ملک میں نظام مصطفی(ص) کے عملی نفاذ کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیو پیپل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن باجی صاحبہ اور مختلف اضلاع سے آئے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا سعد حسین رضوی نے کہاکہ اہلسنت و جماعت ہمیشہ پُرامن رہے ہیں اور رہیں گے لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، شعائر اسلام اور ذات مقدسہ کی ناموس کے تحفظ کیلئے ہم کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں اور اسے اپنی ایمانی و اعتقادی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ جو مشن میرے والد صاحب چھوڑ کر گئے ہیں اس کو پورا کیا جائے، ہم ختم نبوت پر مر مٹنے کو تیار ہیں، میرے والد صاحب کی زندگی تو کم تھی لیکن وہ کام بہت بڑا کرکے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی فلاح اور نجات کیلئے دین مصطفی پر چلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، عقیدہ ختم نبوت(ص) کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان کا مستقبل اسلام کیساتھ وابستہ ہے، ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں عوام روایتی سیاستدانوں کی بجائے علماء کو ووٹ دیں گے اور علماء ہی ملک میں حقیقی نظام مصطفی (ص) کو عملی طور پر نافذ کرکے ملک کو ریاست مدینہ کا عملی نمونہ بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 911658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911658/عقیدہ-ختم-نبوت-ص-کا-تحفظ-ہمیں-اپنی-جان-سے-زیادہ-عزیز-ہے-سعد-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org