QR CodeQR Code

اسرائیل مردہ باد کے نعرے سے مولانا اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا نہیں دے سکتے، فردوس عاشق اعوان

22 Jan 2021 11:57

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ استعفوں سے شروع ہونیوالی احتجاجی سیاست اب اسرائیل مردہ باد تک پہنچ گئی ہے، پی ڈی ایم نہ پاس کر رہی ہے اور نہ برداشت۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے بھی رسدیں طلب کی ہیں، مولانا کو بھی اپنی رسیدیں دینی ہیں۔ لاہور میں منسٹر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استعفوں سے شروع ہونے والی احتجاجی سیاست اب اسرائیل مردہ باد تک پہنچ گئی ہے، اسرائیل مردہ باد کے نعرے سے مولانا اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا نہیں دے سکتے، پی ڈی ایم نہ پاس کر رہی ہے اور نہ برداشت۔

 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پبلک کرنے کا اعلان کرکے پنڈتوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے بھی رسدیں طلب کی ہیں، مولانا کو بھی اپنی رسیدیں دینی ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ نام کے شریف ہیں اور اندر سے سیاہ ہیں، انہوں نے اکبر ایس بابر کو ڈھال بنایا۔
 


خبر کا کوڈ: 911660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911660/اسرائیل-مردہ-باد-کے-نعرے-سے-مولانا-اپنی-ڈوبتی-کشتی-کو-سہارا-نہیں-دے-سکتے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org