QR CodeQR Code

چلاس، گھریلو جھگڑے میں ثالث کا کردار ادا کرنیوالا امام مسجد قتل

22 Jan 2021 12:04

چلاس مکی مسجد کے خطیب مولانا مطیب الحق گھریلو جھگڑے میں ثالث کا کردار ادا کر رہے تھے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس میں گھریلو جھگڑے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے امام مسجد کو قتل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چلاس شاہین کوٹ کے رہائشی مولانا مطیب ایک گھریلو جھگڑے میں ثالث کا کردار ادا کر رہے تھے، ایک فریق کو ان کی ثالثی پر اعتراض تھا۔ واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ مولانا مطیب الحق چلاس مکی مسجد میں خطیب تھا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 911662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911662/چلاس-گھریلو-جھگڑے-میں-ثالث-کا-کردار-ادا-کرنیوالا-امام-مسجد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org