0
Friday 22 Jan 2021 12:24

لاہور، پولیس نے نواں کوٹ کے علاقہ سے ناجائز اسلحہ فروش گرفتار کرلیا

لاہور، پولیس نے نواں کوٹ کے علاقہ سے ناجائز اسلحہ فروش گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے نئے سی سی پی او کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ لاہور پولیس کی جانب سے اقبال ٹاؤن ڈویژن کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا جہاں ایک اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر اسلحہ فروخت کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 43 شارٹ گنز، 7 جدید آٹو میٹک رائفلیں، 9 ریوالورز، 32 پستول اور 25 سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزم احمد کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہر میں کلاشنکوف کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے بدمعاشی کے کلچر سمیت منشیات فروشوں اور چوروں ڈاکووں کا بھی مکمل خاتمہ کریں گے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے اب لاہور میں کوئی جگہ نہیں، پولیس فورس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف بھی آپریشن جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 911664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش