حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست ضمانت واپس لے لی
22 Jan 2021 12:25
جسٹس سردار طارق مسعود نے حمزہ شہباز کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیس میرٹ کی بنیاد پر لڑنا چاہتے ہیں یا ہارڈ شپ کی بنیاد پر، جس پر امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم ہارڈشپ پر ضمانت مانگ رہے، ایک سال 7 ماہ سے میرا موکل جیل میں ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست ضمانت واپس لے لی۔ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کر دی۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے حمزہ شہباز کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیس میرٹ کی بنیاد پر لڑنا چاہتے ہیں یا ہارڈ شپ کی بنیاد پر، جس پر امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم ہارڈشپ پر ضمانت مانگ رہے، ایک سال 7 ماہ سے میرا موکل جیل میں ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ میں ہارڈشپ کا ذکر نہیں کیا تو سپریم کورٹ کیسے یہ مسئلہ دیکھ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 911665