0
Friday 22 Jan 2021 12:30

براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، نیئر بخاری

براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، نیئر بخاری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد تمام ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحقیقاتی کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتی ہے، براڈشیٹ انتہائی اہم معاملہ ہے، شفاف طریقے سے معاملے کی تحقیقات چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لی جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی اور انہیں اختیار دیا تھا کہ وہ جسے چاہیں کمیٹی میں شامل کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 911668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش