0
Friday 22 Jan 2021 12:36

خان پور کے علاقے غریب آباد میں خوف کی علامت بنی ہوئی چڑیل کا ڈراپ سین

خان پور کے علاقے غریب آباد میں خوف کی علامت بنی ہوئی چڑیل کا ڈراپ سین
اسلام ٹائمز۔ ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے علاقے غریب آباد میں خوف کی علامت بنی ہوئی چڑیل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ اہل علاقہ نے مبینہ طور پر بکری چوری کرنے کی کوشش کے دروان ایک خاتون کو پکڑا اور چڑیل ہونے کا الزام لگا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خاتون ایسا میک اپ کرتی تھی کہ اس پر چڑیل ہونے کا گمان گزرتا تھا۔ اس نے پاوں میں گھنگرو بھی باندھے ہوتے تھے۔ لوگ اسے دیکھتے تو ان کی دوڑیں لگ جاتی تھیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے ایک بکری چوری کرنے کی بھی کوشش کی، جس پر لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ نقلی چڑیل کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔ ملزم کی شناخت عمران ولد قمر دین کے نام سے ہوئی، جو کہ جٹکی بستی کا رہائشی ہے۔ چڑیل کے میک اپ میں ملزم رات کی تاریکی میں سڑکوں پر گھومتا رہتا تھا۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران غریب آباد سے متعدد بکریاں بھی چوری ہوئی ہیں۔ پولیس نے چڑیل کا روپ دھارنے والے بہروپیئے کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش