0
Friday 22 Jan 2021 14:54

مولانا فضل الرحمن وفاق المدارس پر قبضے کی سازش کر رہے ہیں، جے یو آئی نظریاتی

مولانا فضل الرحمن وفاق المدارس پر قبضے کی سازش کر رہے ہیں، جے یو آئی نظریاتی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے نیب سے مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے ساتھیوں کے اثاثہ جات کی جلد از جلد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سینیئر نائب صدر مولانا عبدالقادر لونی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے اثاثے ظاہر ہوچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کے تمام اثاثے چوری کے ہیں، ہماری جے یو آئی فضل الرحمٰن سے علیحدہ ہونے کی بنیادی وجہ مولانا فضل الرحمٰن کی کرپشن اور موروثی سیاست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نواز شریف ملک میں لوٹ مار میں شریک رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے لوگوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ مولانا عبد القادر لونی نے کہا کہ وفاق المدارس کو مولانا فضل الرحمن متنازع بنا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن وفاق المدارس پر قبضے کی سازش کر رہے ہیں اور اس کو سیاسی فوائد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہم ان کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ مولانا عبد القادر لونی نے کہا کہ ہماری مثبت پالیسی کے باعث جمعیت علماء اسلام نظریاتی دیگر صوبوں میں بھی مقبول ہو رہی ہے اور لوگ اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش