0
Friday 22 Jan 2021 14:42

غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، سعید غنی

غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے چاہے امتحانات کو ری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے۔ سعید غنی کی زیر صدارت ہوئے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں امتحانات کے شیڈول اور سلیبس سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ سعید غنی نے کہاکہ ہمیں غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، کورونا وائرس کے باعث ہمارا تعلیمی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ہمیں دوبارہ شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا۔ وزیر تعلیم سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال سے متعلق بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 911685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش