QR CodeQR Code

اثاثوں میں کمی سے کریپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں 100 بلین ڈالرز کا نقصان

22 Jan 2021 15:02

میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریباً دس فیصد اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کے اثاثے دس فیصد گرنے پر کریپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 100 بلین ڈالرز کا نقصان سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچاس لاکھ سے زائد ٹریڈنگ پر بٹ کوائن کو روزانہ کی بنیاد پر دس فیصد کا نقصان ہو رہا ہے۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران دنیا کی نمبر ون کریپٹو کرنسی میں تقریباً 18 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت 40 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریباً دس فیصد اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 65 لاکھ 65 ہزار 832 ہوگئی تھی۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی، جو 26 دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر 2020ء کے بعد 20 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ سال 2021ء کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں 11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔ بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے مِننگ کا استعمال ہوتا ہے۔ اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ 18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 90 بٹ کوائن بن رہے ہیں۔ بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔ کریپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911688/اثاثوں-میں-کمی-سے-کریپٹو-کرنسی-کی-مارکیٹ-ویلیو-100-بلین-ڈالرز-کا-نقصان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org