0
Friday 22 Jan 2021 15:08

فیصل آباد، فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

فیصل آباد، فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہری کو موت کے گھاٹ اتارنے والے پٹرولنگ پولیس ملازمین کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے چاروں ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے دو روز قبل گاڑی نہ روکنے پر کار سواروں پر فائرنگ کرتے ہوئے وقاص نامی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

واقعہ پر سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث چاروں پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا۔ ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ سلیمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جن کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر سرفراز کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ البتہ عدالت کی جانب سے ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 911691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش