QR CodeQR Code

شام، حماء پر صیہونی حملہ، 4 نفری خاندان شہید، 4 خواتین و بچے زخمی

22 Jan 2021 15:36

سانا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم کیطرف سے فائر کئے گئے متعدد میزائلوں میں سے ایک حماء کی شہری آبادی میں واقع ایک گھر پر جا گرا جس سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید اور 4 خواتین و بچے زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ آج ملکی ہوائی دفاعی سسٹمز کی جانب سے علی الصبح صیہونی ہوائی حملوں کا بھرپور مقابلہ کیا گیا ہے تاہم غاصب صیہونی رژیم کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد میزائلوں میں سے ایک حماء کی شہری آبادی میں واقع ایک گھر پر جا گرا جس سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید اور 4 خواتین و بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں والدین اور ان کے دو بچے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور ان کے 2 بچے شامل ہیں۔ شامی فوجی ذرائع کے مطابق دارالحکومت دمشق کے شمال میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر حماء پر فائر کئے جانے والے اکثر صیہونی میزائلوں کو ملکی ہوائی دفاعی سسٹمز کے ذریعے ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے ہوائی حملے کا ہدف حماء کے نواحی شہر مصیاف میں واقع ایک تحقیقات مرکز تھا۔



خبر کا کوڈ: 911696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911696/شام-حماء-پر-صیہونی-حملہ-4-نفری-خاندان-شہید-خواتین-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org