QR CodeQR Code

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب

22 Jan 2021 18:24

لاہور میں میچز کے دوران جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اور اسٹیڈیم کی حفاظت فوج اور رینجرز کے ذمہ ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب کر لی۔ لاہور میں میچز کے دوران جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اور اسٹیڈیم کی حفاظت فوج اور رینجرز کے ذمہ ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم تین فروری کو لاہور آئے گی اور لاہور میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔ اس حوالے لاہور پولیس نے بھی سکیورٹی پلان ترتیب دے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911713/جنوبی-افریقہ-کی-کرکٹ-ٹیم-سکیورٹی-کیلئے-فوج-اور-رینجرز-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org