0
Friday 22 Jan 2021 20:32

کسانوں کے مسائل پر مودی حکومت کی خاموشی خطرناک ہے، سونیا گاندھی

کسانوں کے مسائل پر مودی حکومت کی خاموشی خطرناک ہے، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کسانوں کا مسئلہ نہ سلجھانے اور قومی سلامتی کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسے کسانوں کے مطالبات مان لینے چاہیئے اور قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے۔ سونیا گاندھی نے نئی دہلی میں پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ورغلایا نہیں جانا چاہیئے اور ان کے مطالبات پر غور و خوض ہونا چاہیئے۔ انہوں نے قومی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے سمجھوتہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ ہوائی حملے سے متعلق خبر افشاء ہونے سے خود کو قوم پرست کہنے والی بی جے پی کی قلعی کھل گئی ہے۔ کانگریس کی صدر نے کہا کہ جلد ہی پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہونے والا ہے اور حکومت کو اس میں عوام سے متعلق مسائل پر وسیع غور و خوض کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی تشویش سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں خصوصی طور پر اٹھائے جائیں گے اور حکومت سے ان پر جواب مانگا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 911723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش