0
Friday 22 Jan 2021 22:33

بی جے پی حکومت خواتین کی سلامتی میں ناکام ہے، راہل گاندھی

بی جے پی حکومت خواتین کی سلامتی میں ناکام ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ خواتین کی حفاظت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتیں ہر جگہ یکساں طور پر ناکام ثابت ہورہی ہیں۔ راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے قتل کے واقعے کو اترپردیش کے ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعات سے تشبیہ دی اور کہا کہ ہاتھرس جیسے واقعات بی جے پی حکومت میں رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور بی جے پی خواتین کی حفاظت میں ناکام ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہاتھرس کی طرح غیرانسانیت کتنی بار دہرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نہ صرف خواتین کی سلامتی میں ناکام رہی ہے، بلکہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ انسانی سطح پر سلوک کرنے میں بھی ناکام ہے۔ راہل گاندھی نے بھوپال میں اس نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ماں گھر میں بیٹی کا انتظار کرتی رہتی ہے اور پولیس نے آخری رسومات کے لئے لاش کو اپنے ساتھ لے گئی اور اس دوران اہل خانہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ہاتھرس جیسے غیرانسانی سلوک کو کتنی بار دہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نہ صرف خواتین کی سلامتی میں ناکام رہی ہے بلکہ وہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی انسانی سلوک کرنے میں ناکام ہے۔
خبر کا کوڈ : 911724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش