QR CodeQR Code

سابق الیکشن کمشنر ہمارا دشمن تھا جس کیوجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی، عمران خان

22 Jan 2021 22:42

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیئے، فارن فنڈنگ کیس میں خوف ہوتا تو اوپن سماعت کا نہ کہتا، سابق الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا اور وہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا، جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیئے، فارن فنڈنگ کیس میں خوف ہوتا تو اوپن سماعت کا نہ کہتا، سابق الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا اور وہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا، وہ پی ٹی آئی کے خلاف گیم کر رہے تھے، اس لیے کیس میں تاخیر ہوئی، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس بدنیتی پر مبنی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ براڈ شیٹ پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، مشرف نے این آر او دیا، براڈ شیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ براڈشیٹ معاملہ کیسے حل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 911740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911740/سابق-الیکشن-کمشنر-ہمارا-دشمن-تھا-جس-کیوجہ-سے-فارن-فنڈنگ-کیس-میں-تاخیر-ہوئی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org