0
Friday 22 Jan 2021 23:05

حکومت کو ہٹانے کا آئینی اور جمہوری طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، بلاول بھٹو

حکومت کو ہٹانے کا آئینی اور جمہوری طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چيئرمين پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو ہٹانے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔ لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ یہ ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، ہم اپنے اتحادیوں کو اس حکمت عملی پر منائیں گے، حکومت کا جتنا پسینہ ہماری چائے کی دعوتوں سے نکلے گا اتنا ہمارے 10، 10 جلسوں سے اثر نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سےحکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن جمہوری، آئینی اور قانونی طریقے سے بھیجیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں معیشت کو اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا گزشتہ 2 سال میں ہوا، حکومت ڈنڈے سے ملکی معیشت اور انڈسٹری چلا رہی ہے، لیکن سندھ حکومت نے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ڈنڈے کا استعمال نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں وفاقی حکومت نے سندھ کو لاوارث چھوڑ دیا، اس کی ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر ابھی تک نظر نہیں آئے، ہم عوام دوست ہیں لیکن اس کامطلب یہ نہیں صنعتکاروں کے دشمن ہیں، جبکہ وفاقی حکومت نے صنعتکاروں سے دشمن جیسا سلوک کیا، کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا، حکومتی وزراء اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش