QR CodeQR Code

کے ٹو سر کرنیوالی نیپالی ٹیم کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

22 Jan 2021 23:09

نیپالی ٹیم نے آرمی چیف کو کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور کہا کہ جس طرح انکا پاکستان میں استقبال اور مہمان نوازی کی گئی، وہ مثالی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ موسم سرما میں پہلی بار دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے والی نیپالی ٹیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نیپالی ٹیم کو موسم سرما میں کے ٹو سر کرکے مہم جوئی کی تاریخ میں ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔ نیپالی ٹیم نے آرمی چیف کو کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور کہا کہ جس طرح ان کا پاکستان میں استقبال اور مہمان نوازی کی گئی، وہ مثالی تھی۔ کوہ پیمائوں کی ٹیم نے تاریخی مہم جوئی کیلئے سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 911746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911746/کے-ٹو-سر-کرنیوالی-نیپالی-ٹیم-کا-جی-ایچ-کیو-دورہ-ا-رمی-چیف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org