QR CodeQR Code

موجودہ حکومت تعلیم دشمن اور طلبہ دشمن پالیسی کو فی لفور واپس لے

میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پنجاب بھر کے طلبہ کے ساتھ ظلم ہے، سعد سعید 

22 Jan 2021 23:09

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے ناظم کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کالجز میں بیٹھے مافیاء اپنی جیب گرم کرنے کے لیے طلبہ کے مستقبل کو داو پر لگا رہے اور فیسوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ غریب اور نادار طلبہ پرائیویٹ کالجز کی فیسیں نہیں ادا کر سکتے لہذا حکومت میڈیکل کالجز کے داخلہ کی تعداد میں کی گئی 267 سیٹس کی کمی کو واپس لے۔


اسلام ٹائمز۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر تعلیم دشمنی پر اُتر آئی ہے ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سعد سعید نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کے داخلوں کی سیٹوں میں کمی کرنا طلبہ کے ساتھ ظلم ہے، اس پالیسی سے حکومت کا تعلیم دشمن چہرہ سامنے آ رہا ہے، پہلے یہی حکمران تعلیم کے دعوے دار بنے تھے اور طلبہ کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیے تھے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی طلبہ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ روز اول سے حقوق کی علمبردار طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے طلبہ پر آنے والی پریشانیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسی موجودہ حکومت نے پہلے بجٹ میں کٹ لگایا اور پھر تعلیمی اداروں کو بند کر کے طلبہ کے ساتھ زیادتی کی اور اب سیٹوں میں اضافہ کرنے کی بجائے پہلے سے بھی کم کر دی گئی ہیں، یہ پنجاب بھر کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ حکومت کے اس اقدام کو نہیں مانتی، اس اقدام سے پرائیویٹ کالجز کو نوازا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ کالجز میں بیٹھے مافیاء اپنی جیب گرم کرنے کے لیے طلبہ کے مستقبل کو داو پر لگا رہے اور فیسوں میں اضافہ کر رہے ہیں، غریب اور نادار طلبہ پرائیویٹ کالجز کی فیسیں نہیں ادا کر سکتے لہذا اس لیے اسلامی جمعیت طلبہ حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتی ہے میڈیکل کالجز کے داخلہ کی تعداد میں کی گئی 267 سیٹس کی کمی کو واپس لے اور آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیٹوں میں کم ازکم اضافہ کرکے 4000 تک کرے، تعلیم دوستی کا ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی طاقت کو نظرانداز نہ کیا جائے ایسا نہ ہو کہ حکمرانوں کے خلاف طلبہ اپنی تحریک کا آغاز کریں۔ سعد سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طلبہ دشمن پالیسی حکومت کے جھوٹے دعووں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 911747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911747/میڈیکل-کالجز-کی-سیٹوں-میں-کمی-پنجاب-بھر-کے-طلبہ-ساتھ-ظلم-ہے-سعد-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org