0
Friday 22 Jan 2021 23:09
موجودہ حکومت تعلیم دشمن اور طلبہ دشمن پالیسی کو فی لفور واپس لے

میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پنجاب بھر کے طلبہ کے ساتھ ظلم ہے، سعد سعید 

میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پنجاب بھر کے طلبہ کے ساتھ ظلم ہے، سعد سعید 
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر تعلیم دشمنی پر اُتر آئی ہے ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سعد سعید نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کے داخلوں کی سیٹوں میں کمی کرنا طلبہ کے ساتھ ظلم ہے، اس پالیسی سے حکومت کا تعلیم دشمن چہرہ سامنے آ رہا ہے، پہلے یہی حکمران تعلیم کے دعوے دار بنے تھے اور طلبہ کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیے تھے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی طلبہ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ روز اول سے حقوق کی علمبردار طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے طلبہ پر آنے والی پریشانیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسی موجودہ حکومت نے پہلے بجٹ میں کٹ لگایا اور پھر تعلیمی اداروں کو بند کر کے طلبہ کے ساتھ زیادتی کی اور اب سیٹوں میں اضافہ کرنے کی بجائے پہلے سے بھی کم کر دی گئی ہیں، یہ پنجاب بھر کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ حکومت کے اس اقدام کو نہیں مانتی، اس اقدام سے پرائیویٹ کالجز کو نوازا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ کالجز میں بیٹھے مافیاء اپنی جیب گرم کرنے کے لیے طلبہ کے مستقبل کو داو پر لگا رہے اور فیسوں میں اضافہ کر رہے ہیں، غریب اور نادار طلبہ پرائیویٹ کالجز کی فیسیں نہیں ادا کر سکتے لہذا اس لیے اسلامی جمعیت طلبہ حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتی ہے میڈیکل کالجز کے داخلہ کی تعداد میں کی گئی 267 سیٹس کی کمی کو واپس لے اور آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیٹوں میں کم ازکم اضافہ کرکے 4000 تک کرے، تعلیم دوستی کا ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی طاقت کو نظرانداز نہ کیا جائے ایسا نہ ہو کہ حکمرانوں کے خلاف طلبہ اپنی تحریک کا آغاز کریں۔ سعد سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طلبہ دشمن پالیسی حکومت کے جھوٹے دعووں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 911747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش