0
Friday 22 Jan 2021 23:18

پشاور ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ باچا خان ائیرپورٹ پشاور سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مسافر نجی ایئر لائین کی پرواز ای کے 637 سے دبئی جارہا تھا، سامان سے 3800 گرام آئیس منشیات برآمد کی گئی۔ اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کے ساتھ ائیر پورٹ آئے دو افراد بشمول ایک نجی کورئیر کمپنی اہلکار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش