QR CodeQR Code

پشاور ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

22 Jan 2021 23:18

مسافر نجی ایئر لائین کی پرواز ای کے 637 سے دبئی جارہا تھا، سامان سے 3800 گرام آئیس منشیات برآمد کی گئی۔ اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم پشاور کا رہائشی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان ائیرپورٹ پشاور سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مسافر نجی ایئر لائین کی پرواز ای کے 637 سے دبئی جارہا تھا، سامان سے 3800 گرام آئیس منشیات برآمد کی گئی۔ اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کے ساتھ ائیر پورٹ آئے دو افراد بشمول ایک نجی کورئیر کمپنی اہلکار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 911751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911751/پشاور-ائیرپورٹ-سے-کروڑوں-روپے-مالیت-کی-منشیات-اسمگل-کرنے-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org